بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے وفد کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کا آج آخری دن ہے۔
اعلامیے کے مطابق کانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز کے اقدام کا فروغ ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کانفرنس کے دوران پی سی اے اے وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق ڈی جی پی سی اے اے نے استعداد کار کی تعمیر اور نفاذ پر ایک سیشن میں ناظم کی حیثیت میں شرکت کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی اے اے کے مندوبین نے آئی سی اے او بیورو آف کیپیسٹی ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن کے ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق شہری ہوا بازی کے مختلف پہلوؤں پر برطانیہ، آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے مندوبین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کی۔