ایم کیو ایم رہنماؤں نے فلسطین یک جہتی ریلی کے سلسلے میں مفتی منیب الرحمٰن، مفتی نعمان نعیم اور مفتاح اسماعیل سے ملاقاتیں کی ہیں۔
کنوینیرایم کیوایم ڈاکٹرخالد مقبول نے مفتی منیب الرحمٰن کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
مفتی منیب الرحمٰن نے ایم کیو ایم کی کوششوں کو سراہا اور ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
متحدہ کے رہنما عبدالحسیب نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم سے ملاقات کی اور اُنہیں20 اکتوبر کو ہونے والی فلسطین یک جہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وکلاء برادری کو بھی ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی جس پر وکلاء برادری نے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
ایم کیو ایم کے وفد نے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل سے بھی کراچی میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے اُنہیں فلسطین یک جہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
ایم کیو ایم کے وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو بھی فلسطین یک جہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔