• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد خان بھٹی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

محمد خان بھٹی— فائل فوٹو
محمد خان بھٹی— فائل فوٹو

ضلع کچہری نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر کے تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی سمیت دیگر افراد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید