• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ملازم سے ناجائز مطالبات پر ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز و ڈائریکٹر محتسب کے روبرو طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محتسبِ اعلیٰ نے سندھ اسمال انڈسٹریز کی خاتون ملازم ڈائریکٹریس کی شکایت پر ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز اور ڈائریکٹر کو جواب کے ساتھ طلب کر لیا۔

محتسبِ اعلیٰ نے خاتون کی شکایت پر سماعت کے دوران دونوں افسران، ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز اور ڈائریکٹر کو 26 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

محتسبٍ اعلیٰ نے کہا ہے کہ دونوں افسران پیش نہ ہوئے تو ان کی غیر موجودگی میں شکایت کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

 شکایت کنندہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے کام کے دوران ہراساں کیا جاتا اور ناجائز مطالبات کیے جاتے ہیں، مجھے بار بار ہوٹل جانے کی آفرز کی جاتی ہیں، دونوں افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید