کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے عارضی مرکز قادری ہاؤس میں رابطہ کمیٹی اور پاکستان سنی تحریک کے عہدے داران کا اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ اکرم،کوارڈینیٹر سیکرٹری طیب قادری اور دیگر ذمہ داران رابطہ کمیٹی نے شرکت کی، بلال سلیم قادری رابطہ کمیٹی اور عہدے داران نے کراچی رابطہ کمیٹی کے عہدے داران کے ناموں پرمشاورت کی اور متفقہ رائے سے کراچی رابطہ کمیٹی کے 15 عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا،علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے تنظیمی امور کے حوالے سے رابطہ کمیٹی اور دیگر عہدے داران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے شہید قائدین کا پیغام گھر گھر جا کر پہنچائیں ،عوام کی آگاہی کے لیے کارنر میٹنگز کا اہتمام کریں، موجودہ صورتحال میں مزید بہتری لانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے حل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے،فلسطینیوں کے مسئلے کے حل کے لیے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو مل کر بیٹھنا چاہ ہئے ۔