ویزپریم، ہنگری (اے ایف پی) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے یورپی یونین کا سابق سوویت یونین سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرق صرف اتنا ہے کہ یورپی یونین ’’ابھی تک ناامید نہیں‘‘ ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کو سوویت یونین کی پیروڈی قرا ر دیدیا۔ اوربان مغربی شہر ویزپریم میں 1956 میں سوویت اثر و رسوخ کے خلاف ہنگری کی قلیل مدتی بغاوت کی یاد میں قومی تعطیل کے موقع پر خطاب کر رہے تھے جسے ماسکو نے زبردست فوجی طاقت سے کچل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی تاریخ خود کو دہراتی ہے۔ خوش قسمتی سے جو سب سے پہلے ایک سانحہ تھا وہ دوسری بار بہترین مذاق ہے۔ اوربان نے تقریباً 1000 حامیوں کو بتایا کہ ماسکو ایک سانحہ تھا۔ برسلز ایک ناکام معاصر پیروڈی ہے۔