• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان رہنما کی افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف فتح پر مبارکباد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

طالبان رہنما انس حقانی نے افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

انس حقانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت پر مبارک باد دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے، پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کو شکست دی، آپ سب کو اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

طالبان رہنما نے لکھا ہے کہ افغان قابل لوگ ہیں، متحد ہو کر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید