• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: پاکستانی سفارتخانے میں ’کشمیر یومِ سیاہ‘ تصویری نمائش


بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں گزشتہ روز بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کی عکاسی کرنے والی ’کشمیر یومِ سیاہ‘ تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ 

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے نمائش کا افتتاح کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق تصویری نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی، جس میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کی حالتِ ناگفتہ بہ کی بھرپور انداز میں عکاسی کی جائے گی۔ 

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی دل دہلا دینے والی تصویریں، کشمیریوں کے نہ ختم ہونے والے مصائب کو اجاگر کرتی ہیں، جنہیں اقوامِ متحدہ کے دفاترز، آئی این جی اوز، رضاکاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے دستاویزی طور پر، وسیع پیمانے پر رپورٹ کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید