کولمبیا میں سائنسدانوں نے ایک پُراسرار کرہ (گول، گیند نما چیز) دریافت کی ہے جس نے خلائی مخلوق کی موجودگی اور ان آئڈینٹفائیڈ فلائینگ آبجیکٹ (یو ایف او) کی حقیقت سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم ہوا دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پیج ٹروتھ پول کا کہنا ہے کہ رواں برس 2 مارچ کو مذکورہ کرہ پہلی بار کولمبیا کے شہر بوگا کی فضا میں اُڑتا ہوا دیکھا گیا تھا۔
اس مشاہدے کے بعد خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔
محقق جوز لوئس ویلازکوز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کرہ میں کوئی ویلڈ یا جوڑ نہیں دکھائی دیا، جس سے لگتا ہے کہ یہ غیر انسانی ساختہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کرہ کا تعلق ممکنہ طور پر کسی خلائی مخلوق سے ہوسکتا ہے، کے خیال کو تقویت ملتی ہے۔
تاہم ماہر طبیعیات جولیا موس برج نے مزکورہ کرہ سے متعلق دعوے کہ اس کا تعلق زمین سے باہر کسی دنیا سے ہوسکتا ہے، پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے لیکن انہوں نے اس کرہ کو زبردست آرٹ پروجیکٹ کے طور پر بیان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کرہ واضح طور پر غیر انسانی ساختہ ہے اس کے باوجود اس بات کی کوئی دلیل نہیں ملتی کہ یہ کسی خلائی مخلوق کا تیار کردہ ہے بلکہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے مزید مطالعے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ ماورائے زمین ہے یا نہیں۔