اسلام آباد (این این آئی)کراچی میں درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے بہت کم رفتار میں ہوا چلتی رہے گی ، بادل بن سکتے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ʼتیجʼ صبح سویرے یمن میں الغیض کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں لینڈ فال کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔