• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ای کورٹ سسٹم کا افتتاح آج سینئر سول جج کی عدالت میں ہو گا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح ملتان جوڈیشری میں بھی جدید الیکٹرانک آلات کے ذریعے شہادت قلمبند کرنے کے سسٹم  ای کورٹ کا افتتاح آج  دن 11 بجے سینئر سول جج کی عدالت میں ہو گا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان قیصر نذیر بٹ کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ملک سے باہر یا ملک کے اندر کسی خطرے یا تحفظات کی وجہ سے  متعلقہ عدالت پہنچنے سے قاصر گواہا ن کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے     ای کورٹ     سے منسوب کمپیوٹرائزد سہولت کے اجراء کی ہدایات کی تھیں جس کیلئے ملتان مین بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ 
تازہ ترین