• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیٹ بینک ملتان سے 60ہزار شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کی جانب سے 60ہزار شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو عید کے حوالے سے نئے کرنسی نوٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اس سال مرکزی بینک کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ دیئے جا رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک ملتان کو ایک لاکھ 20ہزار شہریوں کی جانب سے ایس ایم ایس بھیجے گئے جس پر اب تک 60ہزار شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں کی نامزد کردہ برانچوں کا کوٹہ بڑھایا جا رہا ہے اور مزید شہریوں کو بھی عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین