• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان کیلئے 12کروڑ7لاکھ خسارےکے بجٹ کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڑ ملتان کی گورننگ باڈی نےمالی سال2017 -2016ءکے لئے 12کروڑ7لاکھ15ہزار روپے  خسارےکے بجٹ کی منظوری دے دی،  بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین بورڈریاض ہاشمی  کی صدارت میں  ہوا،اجلاس میں مالی سال 2016-2015ء کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ،اجلاس میں مالی سال 2017-2016ءمیں آمدنی کا  تخمینہ  89کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار روپے جبکہ  اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ایک کروڑ 84 لاکھ 73 ہزار روپےلگایا گیا ہے،اجلاس میں خسارے کو کم کرنے کے لئے امتحانی فیسوں میں اضافہ نہ کرنے  اور پنجاب حکومت سے امداد لینے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا  کہ سپر وائزی سٹاف  کے معاوضوں میں اضافے ، سکیورٹی کے انتظامات    اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور سرکاری سکولوں سے نہم اور دہم کے طلبا وطالبات سے فیسیں نہ لینے کی وجہ سے بورڑ کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا  جس   پر آئندہ برس غیرترقیاتی خراجات پر قابو پا کر پورا کیاجائےگا ۔
تازہ ترین