پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے منسٹر انکلیو میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر مشاورت کی، جس میں شہباز شریف اور دیگر نے نواز شریف کو کیسز میں مثبت پیشرفت پر مبارک باد دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کو انتھک محنت پر مبارکباد دی، جبکہ نواز شریف نے اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ و دیگر رہنماؤں کو بھی مبارک باد دی۔
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی مشاورت کی، جس میں شہباز شریف، اسحاق ڈار، احسن اقبال شریک ہوئے، مشاورت میں خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، سعد رفیق بھی شریک ہوا۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں آیندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔