• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا میں ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، خضدار میں بس الٹ گئی،17افراد جاں بحق، 28زخمی

خضدار،حب+ہالا(نامہ نگاران) خضدار کے قریب آرسی ڈی ہائی وے پر بس الٹ گئی اور  نیوسعیدآباد  ہالا میں ڈمپر نے کار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 17افراد جاں بحق اور 28سے زائد زخمی ہوگئے۔ کار حادثے میں 5 جبکہ بس حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ بس کے زخمیوں کو فوجی اسپتال کوئٹہ اور کراچی منتقل کر دیا گیا 12زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ حادثے  کا  شکار ہونیوالی بس  کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔   نیوسعیدآباد  ہالا میں مرنیوالوں میں ایک ہی خاندان کی 3خواتین بھی شامل ہیں  ڈمپر چھوڑ کر  ڈرائیور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ آرسی ڈی شاہراہ پر پیر عمر کے مقام پر تیز رفتاری کے دوران موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 28سے زائد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار میں بھیجا گیا  جبکہ شدید زخمیوں کو خضدار کی فوجی چھاؤنی سمیت کوئٹہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں روانہ کردیا گیا۔ ہالا سے نامہ نگار کے مطابق  نیوسعیدآباد کی داخلی شاہرہ پر ڈمپر کار پر چڑھ  گیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان  کے 5افراد ہلاک  ہو گئے۔ 2گھنٹے کی محنت کے بعد بری طرح کچلی جانے والی  کار سے لاشیں نکالی گئیں گیا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا  ہلاک شدگان میں ڈرائیور کے علاوہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھاتفصیلات کے مطابق  قومی شاہرہ  ٹول پلازہ کےٹیکس  بچا کر نیوسعیدآباد شہر سے گزرنے والے کار247AFG  مخدوم طالب المولیٰ کالج کے قریب  مخالف سمت  قومی شاہرہ سے آنے والا  تیز رفتار ڈمپر  592TKBزرو دار دھماکہ سے ٹکرا گیا  سحری کےوقت  ہونےوالا دھماکہ کی آواز پر قریبی گھروں اور مسجد سے لوگ نکل آئے موٹر وے اور تھانہ  پولیس کی نگرانی میں مقامی رضا کاروں نے ڈمپر تلے دبی کار کے دروازے توڑ نے اور چادریں کاٹ کر دو گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے لاشوں اور مریضوں کا نکال  کر  ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ تعلقہ اسپتال نیوسعیدآباد پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد لہو لہان  دو زخمیوں9سالہ سراج چانڈیو اور 30سالہ ربیعہ چانڈیو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا حیدرآباد سے ٹنڈو مستی خیر پور جانے والی بد نصیب کار میں سوار ڈرائیور45سالہ محمد  اقبال ولد الھ بخش سکنہ نتھیا گلی  32سالہ مسماۃ نصیباں  زوجہ شادی خان ،25سالہ مسماۃ گلستان زوجہ علی نواز، 28سالہ  مسماۃ سائشتہ زوجہ  اور31سالہ عبدالغنی چانڈیو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے    ایس،ایچ،او آدم  ابڑو نےحادثہ کے بعد ڈمپر چھوڑ کر  فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کرتے ہوئے ڈمپر تحویل میں لے لیا کار میں مقامی سندھی اخبار کے بنڈل بھی تھے جو مختلف شہروں کو  پہنچانے تھےپیر کی شام گئے ہلاک شداگان کے ورثاء پوسٹ مارٹم کے بعد تمام لاشیں آبائی گاؤں لے گئے اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
تازہ ترین