کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے اہم ترین میچ میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے کنکشن قانون کے تحت ان کا متبادل مانگ لیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کو 271 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستان نے کنکشن قانون کے تحت شاداب خان کے متبادل کے طور پر اسامہ میر کو مانگ لیا۔
شاداب خان جنہوں نے میچ میں 43 رنز کی اننگز کھیلی تھی، انہیں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگ گئی تھی۔
شاداب خان کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ کے لیے آئے لیکن اُن کی سر کی انجری بہتر نہ ہوسکی۔
پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل نے شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو طلب کیا اور میچ ریفری کی منظوری کے بعد اسامہ میر کو میچ کا حصہ بنالیا۔