نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر ہزاروں یہودیوں نے غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔
یہودی مظاہرین نے امریکی حکومت سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ نہ مزید ہتھیار، نہ مزید جنگ، جنگ بندی ہے ہمارا مطالبہ۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق زخمی فلسطینیوں میں 2 ہزار بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے گرفتار 4 ہزار فلسطینی اسرائیل کی جیلوں میں ہیں۔