• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق زخمی فلسطینیوں میں 2 ہزار بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے گرفتار 4 ہزار فلسطینی اسرائیل کی جیلوں میں ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت 108 فلسطینی شہید اور  1900 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل نے مغربی کنارے سے 1530 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں سے 2 افراد کا انتقال ہو گیا۔

علاوہ ازیں حماس کے حملوں میں 1405 اسرائیلی ہلاک اور 5431 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک اسرائیلوں میں 308 فوجی اور 58 پولیس افسران شامل ہیں جبکہ حماس نے229 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید