پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نامور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق سب کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگی قائد کی ڈیل کے حوالے سے اب کسی کو بھی شک نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ان کو موقع ملا ہے سب کو زیرو کر کے خود سب کچھ بننا چاہ رہے ہیں، اپنی پارٹی سے بھی کہتا ہوں کہ ان سے بچو۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے کئی بار اختلافات ہوئے، کبھی وہ میری بات مانتے ہیں اور کبھی نہیں مانتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ اقتدار منتخب لوگوں کے ذریعے تشکیل پاتا ہے، جب منتخب لوگ ہی نہیں تو نظام کیسا۔
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 28 جنوری کو انتخابات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔