نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو66کروڑ روپے نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مکیشن امبانی کو ای میل پر موصول دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 20کروڑ روپےبھارتی (پاکستانی 66کروڑ روپے سے زائد ) ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔ مکیشن امبانی کے سکیورٹی انچارج کی درخواست پر ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔