• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت نے غزہ کو معصوم بچوں کا مقتل بنا دیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی جارحیت نے غزہ کو معصوم بچوں کا مقتل بنا دیا، 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 3 ہزار 195 بچے شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 1 ہزار لاپتہ بچوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

 بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم عالمی تنظمیم سیو دی چلڈرن کے مطابق غزہ میں شہید بچوں کی تعداد 4 سال کے دوران دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں مرنے والے بچوں سے زیادہ ہے۔

شہداء کی تعدار 8 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہے، شہداء کی تعدار 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں القدس اسپتال کو خالی کرنے کی ایک بار پھر دھمکی دی ہے، اسپتال کے نزدیک بمباری سے اندرونی حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی القدس اسپتال خالی کرنے کی پھر دھمکی

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسپتال خالی کرنا پڑا تو کئی جانیں چلی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید