بیجنگ (اے ایف پی ) چین کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے مخصوص ممالک کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر دنیا میں بحران پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ پیر کو یہاں ایک بین الاقوامی دفاعی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اس موقع پر امریکا اور اس کے اتحاد ی ممالک کے رویوں کی مذمت کی گئی کانفرنس میں روسی وزیر دفاع سرگئی شولگو سمیت90ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔