نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی، جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق وشاکاپٹنم پلاسا مسافر ٹرین اور وشاکا پٹنم راگادا مسافر ٹرین ایک دوسرے سے ٹکرائیں جس سے ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔