9 مئی کے واقعات کی تفتیش کےلیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر کو طلب کرلیا۔ انہیں یکم نومبر کو سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسد عمر کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ طلب کیا گیا ہے اور 5 مقدمات کی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو سرور روڑ پر درج ایف آئی آر اور گلبرگ میں درج مقدمات میں طلب کیا گیا جہاں اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔