قصور کے نواحی علاقے کے خاندان نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا،بچوں اور خواتین نے ارکان اسمبلی کی گاڑیاں روکیں تو پولیس بھی حرکت میں آگئی ۔
مظاہرین نے میٹرک کے طالب علم کی گمشدگی پرپولیس کے ناروا رویئے کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کے سامنے کھڑے ہو گئے ، انصاف کیلئے دہائی دیتے رہے۔
اہل خانہ نے الزام لگایاکہ ہمارا بیٹا طیب 10 ماہ سے لاپتہ ہے ، پولیس دادرسی نہیں کررہی ، اہل خانہ کا دعویٰ کیا کہ علاقے کے بااثر افراد نے ہمارے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے ، پولیس نے ملزمان پکڑنے کے بجائے ہمارے دوسرے دو نیٹوں کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس کی طرف سے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی، مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تکرار بھی ہوئی ، اہلکار مظاہرین کو گھسیٹ کر پیچھے کرتے رہے ۔