تہران (اے ایف پی) ایران کے دارالحکومت تہران کے وسط میں واقع سابق امریکی سفارت خانے کی نظرانداز کرنا مشکل ہے، کیونکہ اس کی دیواریں امریکا مخالف میوریل کی وجہ سے اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ ڈین آف اسپائز میوزیم کے نام سے معروف یہ عمارت اسرائیل اور حماس کی موجودہ جنگ سمیت کئی دہائیوں کی بداعتمادی اور بحرانوں کی وجہ سے ایران اور امریکاکے تعلقات میں دشمنی کا احاطہ کرتی ہے۔ یہاں آنے والوں کا استقبال ستاروں اور پٹیوں والے جھنڈے اور مجسمہ آزادی کے میورل سے ہوتا ہے،اس کے ہاتھ میں آزادی کی ٹوٹی پھوٹی مشعل ہے۔