کراچی (این این آئی) شہر قائد میں گزشتہ چند سال کے دوران بڑے پیمانے پر15ارب روپے کا پانی چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پانی چوری کرنے کیلئے20فٹ گہرائی میں 200فٹ لمبی سرنگ بنائی گئی تھی۔ رینجرزاور واٹر بورڈ کی بھینس کالونی کے قریب مشترکہ کارروائی کی، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حکام کے مطابق ہالیجی جھیل کی54انچ کی لائن سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے اپنے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کریں گے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ لانڈھی لیبر اسکوائر کے نزدیک سرنگ بنا کر6پائپ لائنوں کے ذریعے چوری کی جارہی تھی۔