• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین دھکے کھانے پر مجبور

بدین(نامہ نگار)ضلع بدین میں نجی و سرکاری بینکوں کے مجاز افسران کی من مانیوں کے سبب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بینکوں کے اے ٹی ایمز سے اپنی وظائف کی رقم نکلوانے کیلئے دیہات اور شہری آبادیوں سے آنے والے سینکڑوں مستحقین کو سولہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی رقوم کے حصول سے محروم ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ نے دن بھر اپنے اے ٹی ایمز بند کر دئیے اور اب رات کو بھی تمام نجی و سرکاری بینکوں کے ایم ٹی ایم بند ہیں جس کے نتیجے میں متاثرین روزے اور دن بھر شدید گرمی کے باوجود لائنوں میں کھڑے رہے اور اب رات کو بھی قطاروں میں لگے ہیں مگر کوئی انکی سننے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بینک انتظامیہ نے اپنے ایجنٹ مقرر کر رکھے ہیں جو ہر متاثرہ سے رقم کے عیوض پانچ سو روپے وصول کرتے ہیں جبکہ عام لوگو ں کے لئے اے ٹی ایم کے دروازے بند ہیں صورتحال کے خلاف متاثرہ خواتین و مردوں نے بینک افسران کے اس رویے کے خلاف شاہ نواز چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔ 
تازہ ترین