• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکاء اشرف کے مستقبل سے متعلق سمری وزیراعظم کو موصول

ذکاء اشرف-- فائل فوٹو
ذکاء اشرف-- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے مستقبل سے متعلق سمری وزیراعظم کو موصول ہوگئی۔

وزیراعظم کو یہ سمری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے جس میں وزیراعظم سے رائے مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے آج ہی سمری پر اپنی رائے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

سمری کے مطابق موجودہ منیجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین ذکاء اشرف کی مدت کل پوری ہو رہی ہے، مستقبل سے متعلق وزیراعظم اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 5 جولائی کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر میں ہی چیئرمین رہا تو بورڈ کے سارے گند صاف کروں گا اور ایک اچھی ٹیم سامنے آئے گی، میری سابقہ پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید