لبنان کی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی قافلے پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ جنگجوؤں نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیا، حملہ جنوبی لبنان کے علاقے رمیش سے اسرائیلی ٹاؤن میتا میں اسرائیلی نفری پر کیا گیا۔
غزہ پٹی سے اسرائیلی ٹینکوں پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کیا گیا، نشانہ بننے والے اسرائیلی ٹینک غزہ پٹی کی سرحدی باڑہ کے قریب کھڑے تھے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد241 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 338 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عرب میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ کشیدگی میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1 ہزار ہو گئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی فوجی اہلکار اور عام اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔