کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے قائل کرنے کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور پریس کانفرنس کے دوران عرب رہنماؤں نے زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت بند ہو۔