• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،زہریلے کھانے سےایک ہی خاندان کے 8افراد کی حالت خراب ہوگئ 2 جا ں بحق

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایک ہی خاندان کے 8افراد کومبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے پر بی وی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے  2جاں بحق  ہو گئے جبکہ 5بچوں اور ایک خاتون  کی  حالت اب خطرے سے باہربتائی جا رہی ہے تفصیلات کےمطابق اللہ داد کالونی علاقہ تھانہ صدر کے رہائشی جمعن کی فیملی کے 8افراد نے مبینہ طورپر زہریلاکھانا  کھایا جس میں چھپکلی گرنے کاخدشہ بتایاجاتاہے جس سے ان کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہاں حالت بہتر نہ ہونے پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ہسپتال پہنچنے سے پہلے رضا المصطفیٰ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ 19سالہ ضمن ولد ارشاد ہسپتال آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 55سالہ مریدبی بی کو میڈیکل وارڈ 9سالہ آمنہ، سات سالہ علیزہ، چار سالہ اریبہ، دوسالہ چاند اورچھ ماہ کی بچی بشری ٰکو  بچہ وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔ اس حوالے سے انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر عامر بخاری نے جنگ کوبتایاکہ تمام افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلاتھے زہریلاکھاناکھانے والی بات درست نہیں لگتی۔ہسپتال داخل افراد  کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 
تازہ ترین