• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: فلسطین کی امداد کیلئے لگائے گئے کیمپ پر پولیس حملہ قابل مذمت ہے، جے یو آئی

جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ لاہور میں فلسطین کی امداد کےلیے لگائے گئے کیمپ پر پولیس کا حملہ قابل مذمت ہے۔ 

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت اسرائیل کی آلہ کار بننے سے باز رہے۔ 

جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے کہا کہ کیمپوں میں موجود کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے فلسطینیوں کی امداد کےلیے جمع فنڈز اور کارکنوں کے موبائل بھی چھین لیے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ہر سطح پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید