• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ: انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس پر کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس پر برطانوی اخبار کے ماہرین کے پینل نے مشورہ دیا ہے کہ کپتان کو تبدیل کریں اور جو روٹ کو ڈراپ کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ میں نے بڑی ٹیموں کی ایسی کارکردگی کم ہی دیکھی ہے، انگلینڈ کا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر رہا، ون ڈے میچز کم کھیلے۔

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں اچھی نہیں تھیں، انگلش ٹیم مکمل طور پر ایکسپوز ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرح نہیں تھی، ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوئی حکمتِ عملی نہیں بنائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید