• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو وائرس کا شکار کوئٹہ کے طبی عملے کے 13 افراد کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کوئٹہ سے 10 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 13 افراد کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

محکمۂ صحت کے ترجمان  کے مطابق کراچی میں زیرِعلاج طبی عملے کے 2 ارکان کی حالت تشویش ناک ہے۔

سول سنڈیمن اسپتال کا کانگو وائرس سے متاثرہ میڈیسن وارڈ سیل کر کے مریضوں کے تیمارداروں کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان  کے مطابق ٹراما سینٹر میں مریضوں کی عیادت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے 2 مزید ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سول اسپتال کے کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق ایک نرس، ایک پیرا میڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

صحت سے مزید