عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہناہے کہ غزہ میں 160 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز زخمیوں اور بیماروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارے کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو صحت کے نظام کو لگن کے ساتھ جاری رکھے ہوئے تھے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں کچھ مریضوں کے آپریشن اینستھسیا دیے بغیر کیے جا رہے ہیں، کچھ مریضوں کے خراب اعضا بغیر بےہوش کیے کاٹے جا رہے ہیں، غزہ کو طبی امداد تک رسائی دی جائے۔