نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق تیاریوں پر نگراں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔
انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
دوران ملاقات سکندر سلطان راجا نے انوارالحق کاکڑ کو الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔