سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع میانی سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے میں مشغول یعقوب، عمانیوال، نواز اور ظفر اقبال سمیت7افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے جوئے پر لگی ہوئی رقم ایک لاکھ27ہزار روپے اور تاش برآمد کی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔