صوابی( نمائندہ جنگ) موضع سلیم خان میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ جانے سے دو سالہ معصوم بچہ جاں بحق جب کہ والدہ اور چچی بُری طرح جھلس گئیں بتایا گیاہے کہ موضع سلیم خان میں امجد کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ماں کی گود میں دو سالہ بچہ بری طرح جھلس جانے سے موقع پر جاں بحق جب کہ ماں اور چچی بُری طرح جھلس گئیں جنہیں ضلعی ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا ۔