آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ ايک شخص نے کسی چکی والے کو گندم دی اور چکی والے نے کہا کہ میں آپ کو آٹا دوں گا، لیکن کچھ وقت کے بعد، چکی والے نے کہا: میرے پاس آٹا نہیں ہے، میں اس گندم کی رقم ادا کروں گا، اب چکی والا کون سی رقم ادا کرے گا؟ گندم لینے کے وقت کی یا جو اب گندم کی رقم ہے؟
جواب:۔ صورتِ مسئولہ میں چکی والے پر لاز م ہے کہ گندم نہ پیسنے کی صورت میں وہی گندم موجود ہو تو وہ واپس کرے، اگر اس نے گندم اپنے استعمال میں لائی ہو تو اتنی ہی گندم بطور ضمان دے گا یا ادا ئیگی کے وقت اس کی جو قیمت ہو گی، وہ ادا کرے گا۔ (شرح المجلہ لسلیم رستم باز ، أحکام الوديعۃ، رقم المادۃ:٧٧٧، ٣٢٤/١، ط:مکتبہ رشيديہ -تبیین الحقائق، کتاب الاجارۃ،باب ضمان الأجير،١٣٨/٥،ط: المطبعۃ الکبریٰ الأميريۃ)