• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم دیدیا۔کراچی میں مرکزی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تجاوزات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی انکروچمنٹ فورس پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ قیوم آباد اور دیگر علاقوں سے تجاوزات ختم کی جائیں، قیوم آباد فلائی اوور کے اطراف تجاوزات ہی تجاوزات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ہائی ویز کے اطراف میں تجاوزات کی بھر مار رہتی ہے، اگر آپریشن ہوتا بھی ہے تو کچھ دن بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، تجاوزات ختم کرنا کمشنر اور دیگر کی ذمے داری ہے۔ جسٹس ندیم اختر کا کہنا ہے کہ 2 دن میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جہاں زیادہ تجاوزات قائم ہوتی ہیں ان علاقوں میں 2 دن میں پولیس چیک پوسٹ بنائی جائیں۔جج نے یہ بھی کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے عدالت کے احکامات کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے؟ جن اداروں کا کام ہے انہیں اپنا کام کرنا ہو گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید