کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی میں بیوروکریسی تجاوزات کی سرپرستی کر رہی ہے۔ کراچی عملی طور پر کچی آبادیوں کا شہر بن چکا ہے، کیونکہ مقامی بیوروکریسی خود ان تجاوزات کی سرپرستی کر رہی ہے اور پولیس باقاعدگی سے ان مکینوں سے رشوت وصول کرتی ہے۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی اکثریت ان کچی بستیوں میں رہتی ہے اور مقامی پولیس بار بار عدالتی احکامات کے باوجود ان تجاوزات کو ہٹانے کے لیے کارروائی نہ کر کے انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔