کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار معمول بن گئی، کورنگی تھانے کی حدود کورنگی J ایریا میں صبح سویرے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نوکری کےلئے جانے والے عبدالرحیم نامی شہری کوگھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر نقدی ا ور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام گلی محلوں میں بھی غیر محفوظ ہیں ،پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکو آزادانہ لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔