کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے اعلان کیا ہے کہ برقی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا بھارت سے درآمد کردہ پرزوں کی تعداد بڑھا کر اسے دوگنا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال ٹیسلا بھارت سے گاڑیاں بنانے کیلئے پرزہ جات کی تعداد بڑھانے جا رہی ہے اور ان کی مالیت 1.7؍ سے 1.9؍ ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔