• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو بلوچستانی عوام کیلئے امید کی کرن بن کر آ رہے ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے عوام کیلئے امید کی کرن بن کر آ رہے ہیں،30 نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کا جلسہ مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا، بلوچستان بھر کے عوام اپنے محبوب قائد کے استقبال کیلئے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور 8 فروری کے انتخابات میں پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دے کر اقتدار میں لائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے سربراہ کا دورہ کوئٹہ اور چند لوگوں کی شمولیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ لوگ ہمیشہ اقتدار میں رہے مگر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام ان سے مایوس ہو چکے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حقیقی، سیاسی، قبائلی معتبرین اور کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم ثابت کر دیں گے کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن 30نومبرکو کوئٹہ میں ہونیوالےیوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،انہوں نے تمام اضلاع تحصیلوں اوریونٹوں کی خواتین عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے متحرک رہیں اور گھر گھر جا کر بھٹو کا پیغام پہنچائیں ۔
کوئٹہ سے مزید