کراچی ( ڈاکٹرسہیل محمود مہر) کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد عراقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں کھلے پن سے تحقیق کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ جنگ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے ہمارے محقق سماجی ذمہ داریوں کے پس منظر میں تحقیق کرنے کے بجائے محض اپنی پیشہ وارانہ ضرورتوں کے پیش نظر تحقیق کرتے ہیں جس کے نتیجے میں تحقیق کا صنعت اور معاشرت میں اطلاق نہیں ہوپاتا۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں میں اپنی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلات سے بھی شرکا ئے گفتگو کو آگاہ کیا۔