• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چاند نہیں مانگ رہے‘ غزہ میں جنگ بندی کردیں، اقوام متحدہ امدادی ادارے کے سربراہ کی اپیل

اقوام متحدہ، امریکا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی سے متاثرہ 22 لاکھ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی درخواست کو پھر سے دہرا دیا ہے، انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاند نہیں مانگ رہے ہیں۔ مارٹن گریفتھس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسے جو کہنا چاہیں وہ کہیں، شہریوں کو محفوظ طریقے سے منتقل ہونے کی اجازت دینے کے لئے لڑائی بند کروائی جائے، انسانی ہمدردی کے نکتہ نظر سے یہ ضرورت انتہائی سادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاند نہیں مانگ رہے، ہم شہری آبادی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے اور اس بحران کو روکنے کے لئے درکار بنیادی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گریفتھس نے غزہ میں قید تمام اسرائیلیوں کو بغیر کسی شرط کے رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید