ترک شیف نصرت گوکسی المعروف سالٹ بے کو سوشل میڈیا صارفین نے 10 ڈالرز کی کولڈ ڈرنک فروخت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ’ساؤتھ ڈیلس فوڈی‘ نامی پیچ نے سالٹ بے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں شیف کو ان کے ریستوران کا معروف اسٹیک پیش (serve) کرتے اور اپنے مخصوص انداز میں اس پر نمک چھڑکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ صارف نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے کھانے کے بل کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
بعدازاں دیگر صارفین کی توجہ کھانے کے بل میں موجود کولڈ ڈرنک نے حاصل کر لی جس کی قیمت مارکیٹ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ رکھی گئی ہے۔
صارفین نے ضرورت سے زیادہ مہنگے کھانوں پر شدید تنقید کی اور سوال کیا کہ کوئی اتنی مہنگی کولڈ ڈرنک کیوں خریدے گا؟