• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اضافی چینی برآمد کر کے کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کمانے کا بروقت فیصلہ کرے، شوگر ملز پنجاب زون

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اضافی چینی برآمد کر کے 40 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمانے کا بروقت فیصلہ کرے۔

ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کا کہنا ہے کہ چینی کی بین الاقوامی قیمتیں تقریباً 750 ڈالر فی ٹن ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں گنے کی بمپر فصل ہوئی، انڈسٹری حکومت سے ایک ارب ڈالر کی سرپلس چینی برآمد کرنے کی درخواست کرتی رہی۔

انکا کہنا تھا کہ فروری 2023 میں چینی کی برآمد کی اجازت کے باعث پاکستان کو صرف 450 ڈالر فی ٹن کے حساب سے زرمبادلہ حاصل ہوا۔

ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے کہا کہ اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے بروقت فیصلے سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید