• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کے ہوتے شان کو کپتان بنانے کا فیصلہ مناسب نہیں، جاوید میانداد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان جاوید میانداد نے سرفراز احمد کے ہوتے ہوئے شان مسعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ نامناسب قرار دے دیا۔ 

جاوید میانداد نے کراچی میں ٹیپ بال پریمیئر لیگ ٹرافی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی تقریب میں شرکت کی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوئے۔ 

تقریب میں جاوید میانداد کے علاوہ سابق کپتان اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ رکن سرفراز احمد، ہارون رشید اور دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے ٹیم میں ہوتے ہوئے شان مسعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شان مسعود کو ابھی پرفارم کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

دوسری جانب سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیپ بال کرکٹ اب معیاری کھیل بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلی، محلوں کی کرکٹ پرفیشنل بن گئی ہے۔ ٹیپ بال کرکٹ کا فرنچائز لیول پر ہونا خوش آئند ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کو خود دیکھوں گا۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں کھیل اور صحت پر کام کر رہے ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید